اسلام آباد)پی پی آئی) شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے سکول کے بچوں کیلئے مختلف مقامات پر غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ان سرگرمیوں کا مقصد بچوں میں خود اعتمادی، دہنی نشونما اور شعور کو اجاگر کرنا ہے۔ بچوں نے قرات،نعت خوانی،ملی نغموں اور وطن کے لی? محبت سے بھرے تقاریری مقابلوں میں حصہ لیا۔مقابلوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔اساتذہ اور بچوں کے والدین نے غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد اور بچوں کی حوصلہ افزائی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔