سرینگر)پی پی آئی) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں گزشتہ رات ضلع اسلام آباد میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران بھارتی فوج کا ایک اہلکار لاپتہ ہوگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹیریٹوریل آرمی سے وابستہ بھارتی فوجی ضلع میں کوکرناگ کے جنگلاتی علاقے کازون میں فوج، پولیس اور دیگر ایجنسیوں کی طرف سے شروع کیے گئے مشترکہ آپریشن کا حصہ تھا۔ایکس پر فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق فوجی اہلکار کی تلاش رات بھر جاری رہی۔علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔بھارتی فوج نے شبہ ظاہر کیاہے کہ فوجی اہلکار کو آپریشن کے دوران اغوا کیا گیا ہے۔