شمالی کوریا کی فٹبال ٹیمیں رواں برس جنوبی کوریا میں کھیلیں گی

پیانگ یانگ: شمالی کوریا رواں برس جنوبی کوریا میں شیڈول 17ویں ایشین گیمز میں شرکت کرے گا ۔ میگا ایونٹ 19ستمبر سے 4اکتوبر تک جنوبی کوریا کے شہر این چیون میں کھیلا جائے گا ۔ شمالی کوریا کے حکام کے مطابق ایشین گیمز میں ان کی مینز اور ویمنز فٹ بال ٹیمیں ملک کی نمائندگی کریں گی ، جنوبی کوریا نے میگا ایونٹ میں شرکت کے لئے اولمپک کونسل آف ایشیا کے ذریعے شمالی کوریا کو دعوت نامہ بھیجا تھا ۔شمالی کوریا نے 1988میں جنوبی کوریا میں منعقدہ اولمپکس گیمز میں شرکت سے بائیکاٹ کیا تھا لیکن 2002میں منعقدہ ایشین گیمز میں شمالی کوریا نے اپنے ایتھلیٹس کو جنوبی کوریا بھیجا تھا ۔

Next Post

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میںبلیو ٹرف تباہی کا شکار ہوگئی

Thu Jan 23 , 2014
لاہور: نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ایک سال پہلے لگائی جانے والی بلیو ٹرف تباہی کا شکار ہوگئی،جگہ جگہ سے پھولنے کے باعث کھلاڑیوں نے میچز تو دور کی بات ٹرف پر پریکٹس کرنا بھی چھوڑ دیا۔ لندن اولمپکس2012 کی تیاری کیلئے پنجاب حکومت نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں بلیو ٹرف لگانے کے احکامات دیئے تھے،،ٹرف کی تنصیب اولمپکس […]