کوئٹہ، (پی پی آئی) گھریلو تنازع پر بیٹے نے کوئٹہ میں والد کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے موسٰی کالونی میں ایک شخص نے گھریلو تنازع کے دوران اپنے والد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق، ملزم رشید احمد بریچ نے اپنے 55 سالہ والد خدائی رحیم بریچ کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ اس واقعے نے خاندان کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔