اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں الغزالی یونیورسٹی کا اہم کردار ہے۔ گورنر سندھ

کراچی(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں الغزائی یونیورسٹی اہم کردار ادا کررہی ہے یہ جامعہ طلبہ کو نہ صرف تعلیم سے آراستہ کررہی ہے بلکہ اس جامعہ میں طلبائکو جدید چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے بھی تیار کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہا?س میں جامعتہ الرشید و الغزالی یونیورسٹی کی سادہ و پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں جامعہ کے سرپرست اعلیٰ مفتی عبدالرحیم، اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک سمیت دیگر بھی شریک تھے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ الغزالی یونیورسٹی نے علم و تحقیق کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں یہ جامعہ تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور معاشرتی بہتری کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ چانسلر مفتی عبدالرحیم اس جامعہ کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔چانسلر مفتی عبدالرحیم کی بصیرت اور محنت نے آج اس جامعہ کو ممتاز مقام پر پہنچادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی خدمات لائق تحسین ہے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کی محنت نے دنیا بھر میں کئی لوگوں کو اسلام کی جانب مائل کیا۔انہوں نے کہا کہ شیخ فارق نائیک بھی والد کے نقش قدم پر دین کی خدمت کے راستہ پر چل رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گھریلو تنازع پر بیٹے نے کوئٹہ میں والد کو قتل کر دیا

Thu Oct 10 , 2024
کوئٹہ، (پی پی آئی) گھریلو تنازع پر بیٹے نے کوئٹہ میں والد کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے موسٰی کالونی میں ایک شخص نے گھریلو تنازع کے دوران اپنے والد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق، ملزم رشید احمد بریچ نے اپنے 55 سالہ والد خدائی رحیم بریچ کو قتل کرنے کے […]