ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے:بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

میرپور,10اپریل (پی پی آئی)صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں ممبر ضلع کونسل چوہدری وقاص علی آف ترپا نے ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔ پارٹی میں وزیر توانائی آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری ارشد حسین، فرزند کشمیر چوہدری صہیب ارشد، اور بزرگ رہنما چوہدری محمد ریاض آف ببیام نے خصوصی شرکت کی۔ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے اعزاز میں منعقدہ عید ملن پارٹی کے شرکا  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اپنے حالیہ برطانیہ اور امریکہ کے دورہ میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کا ذکر کیا اور کہا کہ مودی کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا ہے۔ صدر نے مزید کہا کہ مودی فاشسٹ حکومت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا اور بھارتی فوج نے ظلم و بربریت میں اضافہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم کے آزادی کے جذبے کو توڑنے کی کوششیں ناکام ہوئیں، اور مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر میزبان پروگرام چوہدری وقاص علی آف ترپا نے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر کا وادی ترپا آمد کے موقع پر استقبال کیا اور شکریہ ادا کیا۔