اسلام آباد(پی پی آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور سینئر سیاستدان الٰہی بخش سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔انہوں نے کہا کہ الٰہی بخش سومرو کے انتقال سے پاکستان ایک مدبر سیاستدان سے محروم ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الٰہی بخش سومرو کی ملک کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔