لکھنو(پی پی آ ئی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں جہاں ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے،تین دلت لڑکوں کو وحشیانہ تشددکا نشانہ بنایاگیا ہے اور ان کا منہ کالاکر کے علاقے میں گھمایاگیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دو پولٹری فارموں کے مالکان نے ضلع بہرائچ کے علاقے تاج پور ٹیڈیا میں چوری کے شبہ میں 12سے14 سال کی عمر کے تین دلت لڑکوں کو غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا، انہیں گنجا اور منہ کالے کرکے اورہاتھ باندھ کر علاقے میں گھمایا۔متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ پولٹری فارم کے مالکان نے لڑکوں کو کام پر نہ آنے کی وجہ سے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا ہے۔میڈیا رپورٹس میں پولیس کے حوالے سے اس واقعے کی تصدیق کی گئی ہے۔
Next Post
لکھنو: آوارہ کتوں کو گوشت کھلانے کے الزام میں مسلم خاتون گرفتار
Fri Oct 11 , 2024
لکھنو(پی پی آ ئی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے آوارہ کتو ں کو گوشت کے ٹکڑے دینے کے الزام میں ایک مسلم خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے مسلمان خاتون کو دارالحکومت لکھنو کے علاقے بازار کھالہ میں لمبیشور شیو مندر کے قریب کتوں کو گوشت کے ٹکڑے دینے پر گرفتار کیا […]