پرتھ: نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو ملائیشیا نے ہرا کر آخری پوزیشن پر دھکیل دیا۔پرتھ میں جاری چار ٹیموں پر مشتمل نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں ملائیشیا نے پاکستان کو ہرا دیا،ایونٹ کے اپنے آخری میچ میں بھی قومی کھلاڑی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے۔حریف ملائیشیا نے دو ایک کی شکست سے دو چار کر کے گرین شرٹس کو تیسری پوزیشن سے بھی محروم کر دیا۔تیسری پوزیشن کے میچ کے پہلے ہاف میں ملائیشیا کو 0-1 کی برتری حاصل تھی۔دوسرے ہاف میں ملائیشیا نے سکور دوگنا کر دیا۔پاکستان کی طرف سے ارسلان قادر نے واحد گول کیا۔