اقوام متحدہ میں پاکستان کا بچوں کو جرائم سے بچانے کیلئے عالمی سطح پر تعاون مستحکم کرنے پر زور

اسلام آباد(پی پی آ ئی) اقوام متحدہ میں پاکستان نے بچوں کو گھناؤنے جرائم سے بچانے کے لئے عالمی سطح پر تعاون مستحکم کرنے پر زور دیا ہے۔یہ بات اقوا م متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان اقبال جدون نے جنرل اسمبلی میں بچوں کے حقوق پر ایک مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ عثمان جدون نے کہا کہ عالمی برادری کو ایسے قانونی لائحہ عمل کا موثر نفاذ یقینی بنانا چاہیے جس کے تحت بچوں کے استحصال اور ان کے ساتھ ناروا سلوک کی تمام اقسام کو جرم قرار دیا جائے۔بچوں کی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جامع تعلیم خصوصاً لڑکیوں اورپسماندہ علاقوں کے بچوں کی تعلیم پر توجہ دینے کی پالیسیوں کو ترجیح دی ہے۔ پاکستانی مندوب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ترقی پذیر ممالک کے بچوں کی تعلیم پر سرمایہ کاری کرنے اور بچوں کی موجود نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے خاطر خواہ وسائل کی فراہمی یقینی بنائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پولیس کی استعداد میں اضافے کیلئے ہر ممکن مالی مدد فراہم کی جائے گی،وزیراعظم

Fri Oct 11 , 2024
اسلام آباد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پولیس کی پیشہ ورانہ تربیت اور استعداد میں اضافے کیلئے ہر ممکن مالی مدد فراہم کی جائیگی۔آج پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پولیس کو اس کی جرات اور بہادری پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ اسلام آباد پولیس […]