شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پولیس کی استعداد میں اضافے کیلئے ہر ممکن مالی مدد فراہم کی جائے گی،وزیراعظم

اسلام آباد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پولیس کی پیشہ ورانہ تربیت اور استعداد میں اضافے کیلئے ہر ممکن مالی مدد فراہم کی جائیگی۔آج پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پولیس کو اس کی جرات اور بہادری پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ اسلام آباد پولیس نے حال ہی میں وفاقی دارلحکومت میں ایک پرتشدد سیاسی ریلی کو موثر انداز میں روکا جس کا مقصد افراتفری پید کرنا تھا۔انہوں نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے اور ان کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا اعلان کیا۔شہبازشریف نے وزیراعلی پنجاب کی حیثیت سے اپنے دور میں پنجاب سیف سٹی، ڈولفن فورس اور ایلیٹ فورس کے قیام جیسے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پولیس میں اصلاحات پر توجہ دی ہے۔اس سے پہلے پولیس لائنز آمد پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔وزیراعظم نے یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔وزیراعظم نے شہداء کے خاندانوں سے بھی ملاقات کی اور غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔