اسلام آباد،12مارچ (پی پی آئی)مائیشیا میں جاری ڈیوس کپ جونیئرز میں پاکستان نے عراق کو 0-3 سے شکست دے دی۔ سنگلز مقابلوں میں ابوبکر طلحٰہ اور میکائیل علی بیگ نے کامیابی حاصل کی، جبکہ ڈبلز میں حمزہ رومن اور ابوبکر طلحٰہ نے عراقی جوڑی کو ہرایا۔۔ پاکستان گروپ سی میں شامل ہے، جہاں اس کے ساتھ ترکمانستان اور عراق کی ٹیمیں بھی موجود ہیں۔سنگلز میں ابوبکر طلحٰہ اور میکائیل علی بیگ نے اپنے اپنے میچز جیتے، جس کے بعد پاکستان کو 0-2 کی برتری حاصل ہو گئی۔ ڈبلز میں حمزہ رومن اور ابوبکر طلحٰہ کی جوڑی نے عراقی کھلاڑیوں کو شکست دے کر پاکستان کو 0-3 سے کامیابی دلائی۔پاکستان کی ٹیم کا اگلا مقابلہ گروپ سی میں شامل ترکمانستان کے خلاف ہوگا۔
Next Post
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 20 روپے کم کی جائیں: یونائٹیڈ بزنس گروپ
Wed Mar 12 , 2025
کراچی،12مارچ (پی پی آئی)یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے صدر زبیر طفیل نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 66 ڈالر سے بھی کم سطح پر آ چکی ہے، جس کے مطابق حکومت کو مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں […]