خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مسلم ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائیں: صدر آزاد کشمیر

مظفر آباد،12مارچ (پی پی آئی)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت مل سکے۔یہ بات انہوں نے ایک مقامی ہوٹل میں سابق مشیر حکومت سردار تبارک کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے اور امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اس حمایت کو جاری رکھیں گے۔صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ جب وہ وزیر اعظم تھے تو انہوں نے جاگراں ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا آغاز کیا تھا، جس کی آمدنی 8 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے اور اس کی ماہانہ آمدنی تقریباً 4 کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسی طرز کے مزید منصوبے شروع کیے جائیں تو آزاد کشمیر خود کفالت کی منزل کے قریب پہنچ سکتا ہے انہوں نے بتایا کہ ان کے دور حکومت میں میرپور میں سوئی گیس فراہم کی گئی تھی اور اب کوہالہ تک سوئی گیس پہنچ چکی ہے۔ ان کی کوشش ہے کہ مظفرآباد میں بھی سوئی گیس فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میرپور مظفرآباد مانسہرہ موٹروے کی تعمیر، میرپور میں سی پیک بزنس سینٹر کا قیام اور راولا کوٹ و مظفرآباد کے ایئرپورٹس کو وسعت دینے کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دورہ امریکہ اور برطانیہ کے دوران اوورسیز کشمیریوں کو مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے متحرک کیا گیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے لائیں۔صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے اور عالمی برادری کو اس پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اسلامی ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے دوران سفیروں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے ممالک کو مسئلہ کشمیر پر مؤثر اقدامات کے لیے قائل کریں تاکہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت حاصل ہو سکے۔