سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 بی جے پی نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھی فرقہ پرستی پھیلانے کی کوشش کی،فاروق عبداللہ

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر یوں کے حقوق طاقت کے بل پر سلب کر لیے ہیں او ر ہم اپنے آئینی اور جمہوری حقوق کی بحالی کے مطالبے سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔کشمی فاروق عبداللہ نے سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے حقوق کے حصول کیلئے متحدہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جموں وکشمیر میں بھی فرقہ پرستی پھیلانے کی کوشش کی ہے، اس نے یہاں کی معیشت تباہ کی، ہمیں فرقہ پرستی کے رحجان کا قلع قمع کرنا ہے اور جموں اور وادی کشمیر کے درمیان دوریوں کو ختم کرنا ہے، ہمیں نفرت کی دوریوں کو توڑنا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف صف آراۂونا ہے جو ہمیں فرقہ پرستی کی آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ اس وقت ہمارے سامنے جو پہلا چیلنج ہے وہ جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرانے کا ہے تاکہ آنے والی حکومت بغیر کسی رکاوٹ کے عوامی کام کر سکے۔انہوں نے کہا کہ دھونس دبا?، تنگ طلبی اور ہراسانی سے چھکارہ پانے کیلئے بھی ریاستی درجے کی بحالی ضروری ہے۔