آئینی ترمیم پر حکومتی مسودہ یکسر مسترد کردیا، مولانا فضل الرحمان

ٹنڈوالہ یار (پی پی آئی) جمعیت علمائے  اسلام  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ا?ئینی ترمیم پر حکومتی مسودہ یکسرمسترد کردیا، مسودے سے پارلیمنٹ کی توقیرختم،عدلیہ کمزور ہوجاتی۔ پی پی آئی کے مطابق ٹنڈوالہ یار میں امن مارچ کے شرکاء   سے خطاب میں مولانافضل الرحمان نے کہا کہ حکومتی مسودے سے عام شہریوں کے حقوق تباہ ہوجاتے، ہمیں عوام اور ملکی مفاد میں سب کچھ کرناہے، پرامن معاشرہ تشکیل دینے کیلئے کام کرناہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جو چیزیں ہم نے مسترد کیں وہ واپس ہوچکیں، جو ہم نے مطالبہ کیا وہ امید ہے منظور ہوجائے گا، کراچی میں کل بلاول بھٹوسے ملاقات کروں گا، بلاول بھٹو کے بعد نوازشریف سے لاہور میں ملاقات کروں گا، اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کروں گا۔ اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

نریندر مودی کی نسبت بھارتی صدر کا پاکستانی فضائی حدود سے گریز

Mon Oct 14 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی نسبت بھارتی صدر دروپدی مرمو نے الجزائر کے سات روزہ دورے پر جاتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کیا اور وہ طویل فضائی روٹ اختیار کرتے ہوئے الجزائر پہنچیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق عام طور پر الجزائر جانے […]