پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان، ایران اور آسٹریا کے بعد جرمنی میں بھی افغان مہاجرین کی موجودگی خطرہ

برلن(پی پی آئی)پاکستان، ایران اور آسٹریا کے بعد جرمنی نے بھی ملک میں افغان مہاجرین کی موجودگی کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ افغان مہاجرین کی غیرقانونی سرگرمیوں کے پیش نظر جرمن حکام نے انتباہ جاری کیا۔ جرمنی کی وزیر داخلہ نینسی فیسر نے پارلیمانی اجلاس میں کہا کہ مجرمانہ کاروائیوں میں ملوث افغان مہاجرین کی واپسی کا منصوبہ جاری رکھیں گے۔ اور مزید افراد کو ملک بدر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی غیرقانونی سرگرمیاں اندرونی سیکیورٹی اور ملکی سالمیت کے لیے خطرہ بن رہی ہیں۔ جرمن حکومت نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے 28 افراد کو ملک بدر کر دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان مہاجرین کی بڑی تعداد دیگر ممالک میں منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر جرائم میں سرگرم ہیں۔