ایس ای او کانفرنس کی تیاریاں مکمل، اسلام آباد میں سخت سیکیورٹی انتظامات

اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سربراہان مملکت کی آمد کے پیش نظر شہر میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق منگل اور بدھ کو ہونے والی دو روزہ سربراہی کانفرنس میں بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر، روس کے وزیر اعظم میخائل میشوسٹن اور چینی وزیر اعظم لی کیانگ سمیت دیگر عالمی رہنما اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وزیراعظم اجلاس کے موقع پر وفود کے سربراہوں سے اہم ملاقاتیں کریں گے جہاں اجلاس میں معیشت، تجارت، سماجی وثقافتی تعلقات، ماحولیات کے شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی جبکہ تعاون کے فروغ سے متعلق اہم فیصلے اور تنظیم کے بجٹ کی منظوری بھی دی جائے گی۔شنگھائی تعاون تنظیم میں چین، بھارت، روس، پاکستان، ایران، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور بیلاروس شامل ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ 16 مزید ممالک مبصر یا ڈائیلاگ پارٹنرز کے طور پر وابستہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلدیہ عظمیٰ کراچی ڈائریکٹر طارق صدیقی حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے

Mon Oct 14 , 2024
  کراچی (پی پی آئی) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ کنٹریکٹ مینجمنٹ اور فائر بریگیڈ کے ڈائریکٹر طارق صدیقی حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث پیر کے روز انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ صائمہ پرائیڈ مسجد، راشد منہاس روڈ، گلشن اقبال میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی، تدفین عظیم پورہ قبرستان شاہ فیصل کالونی میں عمل میں آئی، […]