کراچی (پی پی آئی) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ کنٹریکٹ مینجمنٹ اور فائر بریگیڈ کے ڈائریکٹر طارق صدیقی حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث پیر کے روز انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ صائمہ پرائیڈ مسجد، راشد منہاس روڈ، گلشن اقبال میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی، تدفین عظیم پورہ قبرستان شاہ فیصل کالونی میں عمل میں آئی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، میونسپل کمشنر ایس ایم افضل زیدی، مشیر مالیات نایاب سعید، سینئر ڈائریکٹر ہیومن ریسورس مینجمنٹ سیف عباس، مشیر قانون عذرا مقیم، ڈائریکٹر لینڈ صباح الاسلام، سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس رضا عباس رضوی، ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ نبیل بلوچ، ڈائریکٹر ریکریشن اقبال نواز، ڈائریکٹر پروٹوکول عبدالرحیم قدوائی اور دیگر افسران نے طارق صدیقی کے اچانک انتقال پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے