بھارت: ممبئی میں مسلمان رہنما بابا صدیق کو قتل کردیاگیا

ممبئی(پی پی آ ئی)بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مسلمان رہنما65سالہ بابا صدیق کو گولیاں مارکر قتل کردیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بابا صدیق کو ممبئی شہر کے علاقے کھیر نگر میں ان کے بیٹے کے دفتر کے باہر تین حملہ آوروں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔پارلیمانی انتخابات سے پہلے بابا صدیق نے اجیت پوار کی قیادت والی این سی پی میں شامل ہونے کے لیے کانگریس اور مہا وکاس اگھاڑی اتحاد کو چھوڑ دیا تھا اور حکمراں اتحاد مہا یوتی میں چلے گئے تھے۔ان کے بیٹے ذیشان صدیق واندرے ایسٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظارہے۔دریں اثناء ریاست پنجاب میں لدھیانہ شہر کے علاقے جن پتھ انکلیو میں کانگریس کے ایک سابق رکن اسمبلی سنجے تلوار کی گاڑی پر ان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بھارت میں ذات پات کا نظام اب بھی ایک سنگین مسئلہ ہے: رپورٹ

Sun Oct 13 , 2024
اسلام آباد(پی پی آ ئی)بھارت میں آج بھی بہت سے لوگوں کی روزمرہ کی زندگی ذات پات کی بنیاد پر ظلم وجبر اور سماجی تشدد کی زد میں ہے کیونکہ آزادی کے کئی دہائیوں بعد بھی ذات پات کا نظام ملک میں ایک سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں […]