مقبوضہ جموں وکشمیر کی وادی چناب میں 4.3شدت کا زلزلہ

جموں (پی پی آ ئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کی وادی چناب میں 4.3شدت کا زلزلہ آیاجس کا مرکز ضلع ڈوڈہ کے علاقے گندوہ میں تھا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق زلزلے نے آج صبح 6.14بجے کے قریب پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ڈوڈہ کے ایک رہائشی نے صحافیوں کو بتایاکہ ہم اپنے گھر میں اکثر ایسے کم شدت کے زلزلے محسوس نہیں کرتے لیکن آج اس نے ہم سب کو جگا دیا۔انہوں نے کہاکہ زلزلے نے کسی کو بھی اپنے گھروں سے باہر نہیں آنے دیا۔گزشتہ چند برسوں سے وادی چناب میں اکثر زلزلے آتے رہے ہیں اور ماہرین کا خیال ہے کہ اس طرح کے درمیانے درجے کے زلزلوں سے پریشر خارج ہوتا ہے اور کسی بڑے زلزلے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کہیں سے بھی کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بھارت: ممبئی میں مسلمان رہنما بابا صدیق کو قتل کردیاگیا

Sun Oct 13 , 2024
ممبئی(پی پی آ ئی)بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مسلمان رہنما65سالہ بابا صدیق کو گولیاں مارکر قتل کردیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بابا صدیق کو ممبئی شہر کے علاقے کھیر نگر میں ان کے بیٹے کے دفتر کے باہر تین حملہ آوروں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔پارلیمانی انتخابات سے پہلے بابا صدیق نے اجیت […]