انتخابی نتائج نے بی جے پی کے اقدامات کو مسترد کردیا: عمر عبداللہ

سرینگر(پی پی آ ئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے انتخابی نتائج نے اس عمل کو مسترد کیا ہے جو بھارتیہ جنتا پارٹی نے علاقے کے لوگوں کے ساتھ کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ5اگست 2019کو علاقے کے ساتھ جو کچھ کیا گیا تھا، انتخابی نتائج نے اسے مسترد کیاہے۔انہوں نے کہاکہ میں اس میں بی جے پی سے باہر تمام سیٹوں کو شامل کرتا ہوں،چاہے وہ آزاد امیدواروں، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی یا ہمارے اتحادنے حاصل کیں، یہ بی جے پی کے عمل کو مسترد کرتے ہیں۔ریاستی حیثیت کی بحالی اور دفعہ370کی منسوخی کے حوالے سے بی جے پی کے اقدام کے خلاف اسمبلی میں قرارداد پاس کرنے کے ان کے عزم کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ قرارداد کابینہ سے آنی چاہیے، اسمبلی کا انتظار کیوں؟ انہوں نے کہا کہ اسمبلی دیگر چیزوں پر بحث کر سکتی ہے، لیکن کابینہ کو ریاستی حیثیت کی بحالی پر واضح ہونا چاہیے۔ایک اور سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہاکہ ابتدائی مرحلے میں ہم جو کچھ کر سکتے ہیں وہ کریں گے۔ لیکن مجھے یقین نہیں ہے کہ ہم مرکز کے زیر انتظام علاقہ رہیں گے۔ وزیر اعظم جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کرچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مقبوضہ جموں وکشمیر کی وادی چناب میں 4.3شدت کا زلزلہ

Sun Oct 13 , 2024
جموں (پی پی آ ئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کی وادی چناب میں 4.3شدت کا زلزلہ آیاجس کا مرکز ضلع ڈوڈہ کے علاقے گندوہ میں تھا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق زلزلے نے آج صبح 6.14بجے کے قریب پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ڈوڈہ کے ایک رہائشی نے صحافیوں کو بتایاکہ ہم اپنے گھر میں اکثر ایسے کم شدت […]