سہ ملکی بلانڈ کرکٹ سیریز میں پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے

دبئی(پی پی آئی)سہ ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے افتتاحی میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان جمعرات کومقابلہ ہوگا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبی میں 25فروری تک سنگل لیگ راؤنڈ کے تحت کھیلے جانیوالے ایونٹ میں شرکت کیلے قومی بلائنڈ ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہے جہاں سیریز میں پاکستان، بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہے۔ پی پی آئی کے مطابق  قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نثار علی کا کہنا ہیکہ بھارت کیخلاف میچ کیلے تمام پلیرز کافی پرجوش ہیں۔ میچ کا کوئی دباؤ نہیں جبکہ سیریز میں پاکستان بہتر پرفارم کریگا۔ انہوں نے کہاکہ پاک بھارت میچ کی ہمیشہ سے اہمیت رہی ہے اور روایتی حریف کیخلاف ہم نے جارحانہ حکمت عملی مرتب کی ہے۔ سہ ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز کا فائنل 25فروری کو کھیلا جائے گا۔ قومی اسکواڈ میں ظفر اقبال، ریاست خان، محمد شہباز، فخر عباس، محمد سلمان، بدر منیر (ناب کپتان)، شاہ زیب حیدر، معین اسلم، بابر علی، مطیع اللہ، محمد راشد، محمد صفدر، کامران اختر اور اکمل حیات شامل ہیں۔

Latest from Blog