سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وژن آئی کیئر کے تحت کراچی میں آئی کیمپ منعقد،600 مریض مستفیض

کراچی(پی پی آئی)دنیا بھر میں نابینا پن کی روک تھام کے لیے فعال بین الاقوامی تنظیم وژن آئی کیئر نے کراچی میں موتیا سرجری پروجیکٹ کے تحت ‘وژن آئی کیمپ’ کا انعقاد کیا۔کیمپ کے انعقاد میں پرواز فنانشل سروسز لمیٹڈ، سیٹی گروپ، حنانم فاؤنڈیشن، لوٹی اختر بیوریجز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ہیمونٹ گروپ اور گیلیریا ڈیزائن نے تعاون کیا۔ کیمپ میں 600 مریضوں کا علاج اور 150 موتیا کی سرجریز کی گئیں۔ کیمپ میں  ماہر امراض چشم ڈاکٹر ڈونگھائے کم، ڈاکٹر ڈونگ کوون لیم اور ڈاکٹر میتھیو آکاشی  نیز چار نرسوں اور پانچ رضاکاروں نے  خدمات سرانجام دیں۔ وژن آئی کیئر کے تحت سال میں دو بار پاکستان میں ‘وژن آئی کیمپ’ لگاکرہر بار 100 سے زائد موتیا کی سرجریز کی جاتی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابقپاکستان میں کورین سوسائٹی کے چیئرمین کم کوبونگ نے ویژن آئی کیمپ سمیت کوریائی باشندوں کی رضاکارانہ سرگرمیوں کو سراہا۔