حکومت شعبہ توانائی کی مالی مشکلات کم کرنے کیلئے پرعزم

اسلام آباد(پی پی آ ئی)وزیرتوانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے شعبے کی مالی مشکلات کم کرنے اوراس کی ترقی کویقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مستقبل قریب میں صارفین کو    بجلی کے نرخوں میں آٹھ سے دس فیصد تک کاریلیف ملنے کی توقع ہے۔سردار اویس لغاری نے کہاکہ حکومت توانائی کے شعبے کو درپیش مالی مسائل کے حل کیلئے پوری تندہی سے کام کررہی ہے جس میں آمدن اور شرح نمو میں اضافے اور ٹیکس کے نظام کو بہتربنانے پر  توجہ دی جارہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زوردیاکہ حکومت بجلی چوری میں ملوث افسران کے خلاف عدم برداشت کی  پالیسی اختیار کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی میزبانی کیلئے تیاریاں مکمل

Sun Oct 13 , 2024
اسلام آباد(پی پی آ ئی)پاکستان کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کی کونسل کے دو روزہ اجلاس کی میزبانی کیلئے تیاریاں مکمل ہیں جو منگل سے اسلام آباد میں شروع ہو گی۔وزیراعظم محمد شہبازشریف شنگھائی تعاون تنظیم  کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ تنظیم کے رکن ممالک روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم […]