خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم،صدر مملکت کا چین کے سابق نائب وزیراعظم کی وفات پراظہار افسوس

اسلام آباد(پی پی آ ئی)وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے نیشنل پیپلزکانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق چیئرمین اور سابق نائب وزیراعظم WU BANGGUO کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ایکس پر کہاکہ WU BANGGUO سی پی سی کے ایک عظیم رہنما اور پاکستان کے سچے دوست تھے جنہوں نے پاک چین دوطرفہ تعاون کو مضبوط کرنے میں اہم کرداراداکیا۔صدر آصف علی زرداری نے چین کے سابق نائب وزیراعظم WU BANGGUO کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔صدر نے ایک پیغام میں کہا کہ آنجہانی رہنما پاکستان کے ایک مخلص دوست تھے۔انہوں نے کہا کہ WU BANGGUOنے چین پاکستان تعلقات مستحکم کرنے میں قابل تحسین کردار ادا کیا ہے۔ کثیر جہتی تعاون کو مستحکم کرنا، امن و سلامتی اور نئے عالمی اقتصادی آرڈر کو فروغ دینا ہے۔