پاکستان کی چین کے ساتھ طویل اور مضبوط دوستی ہے،وزیر اطلاعات

اسلام آباد(پی پی آ ئی(وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی چین کے ساتھ طویل اور مضبوط دوستی ہے اور دونوں ممالک ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ہیں۔انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک توانائی منصوبوں نے پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر چھ اشاریہ نو فیصد ہو گئی ہے اور پالیسی ریٹ بھی کم ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے تمام شعبوں میں اصلاحات متعارف کرا رہے ہیں۔عطاء اللہ تارڑ نے اقتصادی ترقی کے حصول میں پاکستان سے تعاون کرنے پر چینی قیادت اور کمپنیوں سے اظہار تشکر کیا۔انہوں نے کہا کہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ ایس سی او  سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے گیارہ سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جو پاکستان کے لوگوں کیلئے انتہائی فخر اور خوشی کی بات ہے۔اِس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ چین نے سی پیک کے ذریعے پاکستان میں توانائی کے شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی دنیا کیلئے ایک مثال ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 ممبئی میں مسلمان رہنما بابا صدیق کو قتل کردیاگیا

Sun Oct 13 , 2024
: ممبئی(پی پی آ ئی)ممبئی:بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مسلمان رہنما65سالہ بابا صدیق کو گولیاں مارکر قتل کردیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بابا صدیق کو ممبئی شہر کے علاقے کھیر نگر میں ان کے بیٹے کے دفتر کے باہر تین حملہ آوروں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔پارلیمانی انتخابات سے پہلے بابا صدیق نے […]