خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 ممبئی میں مسلمان رہنما بابا صدیق کو قتل کردیاگیا

: ممبئی(پی پی آ ئی)ممبئی:بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مسلمان رہنما65سالہ بابا صدیق کو گولیاں مارکر قتل کردیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بابا صدیق کو ممبئی شہر کے علاقے کھیر نگر میں ان کے بیٹے کے دفتر کے باہر تین حملہ آوروں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔پارلیمانی انتخابات سے پہلے بابا صدیق نے اجیت پوار کی قیادت والی این سی پی میں شامل ہونے کے لیے کانگریس اور مہا وکاس اگھاڑی اتحاد کو چھوڑ دیا تھا اور حکمراں اتحاد مہا یوتی میں چلے گئے تھے۔ان کے بیٹے ذیشان صدیق واندرے ایسٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظارہے۔دریں اثناء ریاست پنجاب میں لدھیانہ شہر کے علاقے جن پتھ انکلیو میں کانگریس کے ایک سابق رکن اسمبلی سنجے تلوار کی گاڑی پر ان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی۔