بریٹ لی کا سڈنی سکسر کے ساتھ اگلے سیزن کے لیے معاہدہ

سڈنی: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے بگ بیش کے اگلے سیزن کے لیے سڈنی سکسر سے معاہدہ کر لیا۔سابق اسٹا ر بولر نے آسٹریلیا کے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ بگ بیش میں سڈنی سکسر کے ساتھ معاہدہ کر لیا تاہم متوقع طور پریہ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا،بریٹ لی کا کہنا ہے کہ اگر وہ 150کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرنے میں کامیاب ہوئے تو کیرئر کو مزید طول دیا جاسکتا ہے۔بریٹ لی کا کہنا ہے کہ فی الحال وہ انتظار کر رہے ہیں کہ کرسمس کے بعد ٹورنامنٹ میں کیا صورت حال بنتی ہے،ان کامزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ 150کی رفتار سے بولنگ کر نا چاہتا ہوںلیکن اگر وہ اس میں ناکام ہوئے تو مزید کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔بریٹ لی کا کہنا ہے کہ پچھلے سال وہ اپنی پرانی رفتا ر دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے ۔بریٹ لی نے ایک سال قبل بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیاتھا ،وہ سمجھتے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی میں موقع مل جائے تو مزید کھیل سکوں گا۔

Next Post

دیہاتوں میں ترقی کے لیے مختلف اسکیموں کی منصو بہ بندی کی گئی ہے: سید امیر علی شاہ جاموٹ

Thu May 22 , 2014
حیدر آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید امیر علی شاہ جاموٹ نے کہا ہے کہ آیندہ بجٹ میں دیہاتوں کی ترقی کے لیے مختلف اسکیمیں شروع کرنے کے لیے قبل از وقت منصوبہ بندی کی گئی ہے اور مختلف اسکولوں اور ہسپتالوں کے لیے خصوصی فنڈز مختص کرائے جائیں گے تاکہ دیہی علاقوں کے عوام کے معیار […]