جامعہ سندھ کی جانب سے 30مئی داخلہ فیس کی آخری تاریخ

حیدر آباد: جامعہ سندھ جامشورو میں بیچلرز و ماسٹرز ڈگری پروگرام 2014 کے تحت زیر تعلیم طلباءکو اپنی مکمل داخلہ فیس 30 مئی تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق تعلیمی سال 2014 کے تحت بیچلرز و ماسٹرز پرگرامز2014 میں میرٹ، سیلف فنانس (صبح و شام) اور مخصوص سیٹوں پر تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو 30 مئی تک ہر حال میں داخلہ فیس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ،اعلامئے کے مطابق مقررہ تاریخ تک داخلہ فیس جمع نہ کرانے والے طلباءکے امتحانی نتائج روک دیے جائیں گے۔

Next Post

بریٹ لی کا سڈنی سکسر کے ساتھ اگلے سیزن کے لیے معاہدہ

Thu May 22 , 2014
سڈنی: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے بگ بیش کے اگلے سیزن کے لیے سڈنی سکسر سے معاہدہ کر لیا۔سابق اسٹا ر بولر نے آسٹریلیا کے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ بگ بیش میں سڈنی سکسر کے ساتھ معاہدہ کر لیا تاہم متوقع طور پریہ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا،بریٹ لی کا کہنا ہے کہ اگر وہ 150کلومیٹر […]