کراچی(پی پی آئی)کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے سٹیٹ بینک سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان گرفتارکرلیے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے، ان چھاپوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ چھاپے کلفٹن میں واقع شاپنگ مال، خیابانِ جامی اور ڈیفنس کے علاقے زم زمہ میں مارے گئے، کارروائی میں 4500 ڈالرز، 20 ہزار پاونڈز اور 88 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی۔ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔