بائین میونخ کے اہم کھلاڑی فلپ لیہم ان فٹ ہوکر مقابلوںسے باہر

میونخ:جرمن فٹ بال کلب بائین میونخ کے تجربہ کارکھلاڑی فلپ لیہم ٹریننگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے۔ بائین میونخ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ فلپ لیہم ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور انھیں آپریشن کی ضرورت ہے اس دوران وہ تین ماہ کے لیے ٹیم سے باہر ہوں گے۔ فلپ لیہم نے ورلڈ کپ میںکپتان کی حیثیت سے جرمنی کی جیت میں اہم کردار ادا کیاتھا تاہم ورلڈ کپ کے فوری بعد بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ جرمن ٹیم ورلڈ کپ کے بعد خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ہے اس کی وجہ یہی بتائی جاتی ہے کہ فلپ لیہم کی غیرموجودگی میں ٹیم وہ کارکردگی نہیں دکھا پارہی جو ورلڈکپ میں دکھارہی تھی۔

Next Post

جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع کے لیے حیدرآباد سے قافلہ روانہ

Tue Nov 18 , 2014
حیدرآباد:جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام میں شرکت کے لیے حےدرآبادسے پہلاقافلہ لاہور روانہ ہوگیا۔ امیر جماعت اسلامی ضلع طافظ طاہرمجیداورجنرل سیکریٹری ڈاکٹرسیف الرحمن نے کارکنان کوریلوے اسٹیشن سے روانہ کیا،پہلے روز سینکڑوں مردوخواتین لاہور کے لیے رخصت ہوئے ۔آج بدھ اور کل جمعرات کوبھی بذریعہ ریل مزیدچار قافلے روانہ ہوں گے ۔ریلوے اسٹیشن پر کارکنان کورخصت کرتے ہوئے […]