جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع کے لیے حیدرآباد سے قافلہ روانہ

حیدرآباد:جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام میں شرکت کے لیے حےدرآبادسے پہلاقافلہ لاہور روانہ ہوگیا۔ امیر جماعت اسلامی ضلع طافظ طاہرمجیداورجنرل سیکریٹری ڈاکٹرسیف الرحمن نے کارکنان کوریلوے اسٹیشن سے روانہ کیا،پہلے روز سینکڑوں مردوخواتین لاہور کے لیے رخصت ہوئے ۔آج بدھ اور کل جمعرات کوبھی بذریعہ ریل مزیدچار قافلے روانہ ہوں گے ۔ریلوے اسٹیشن پر کارکنان کورخصت کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی ضلع حےدرآبادحافظ طاہرمجیدنے کہاکہ مینارپاکستان پر اجتماع عام تاریخی ثابت ہوگا،مینارپاکستان پر 21نومبر سے سہ روزہ اجتماع عام میں امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق تحریک تکمیل پاکستان کاعوامی ایجنڈاپیش کریں گے اور ملک کواس کے نظریے کی طرف لائیں گے۔ضلعی جنرل سیکریٹری ڈاکٹرسیف الرحمن نے کہاکہ ملک وقوم کے مسائل کاحل صر ف اسلامی نظام میں ہے اور اسلامی نظام فرقہ واریت اورمسلک پرستی سے بالاتر جماعت ہی لاسکتی ہے ،جماعت اسلامی ملک کے اتحادویکجہتی کی علامت ہے مینارپاکستان پر سہ روزہ اجتما ع عام قوم کومایوسی اور اندھیروں سے نکال کر قرآن وسنت کی روشنی کی طرف لائے گا۔

Next Post

الخدمت حیدرآباد کے سابق سیکرٹری اصغرعلی خان کی والدہ کاانتقال

Tue Nov 18 , 2014
حیدرآباد:الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع حےدرآبادکے سابق سیکریٹری اصغرعلی خان کی والدانتقال کرگئیں ہیں ۔ان کی نمازجنازہ درگاہ مکی شاہ میں جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماعبدالوحیدقریشی کی امامت میں اداکی گئی ،نمازجنازہ میں امیرجماعت اسلامی ضلع حےدرآبادحافظ طاہرمجید،جنرل سیکریٹری ڈاکٹرسیف الرحمن ،سابق امیرمشتاق احمدخان ،جماعت اسلامی کے کارکنان ،عزیزاقارب اوراہل محلہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔مرحومہ کی تدفین درگاہ کے احاطہ […]