علیمہ و عظمیٰ خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیس میں آئی جی پنجاب عدالت طلب

لاہور(پی پی آئی)عدالت نے علیمہ خان و عظمیٰ خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے کیس میں آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی ضیا  باجوہ نے علیمہ خان کے بیٹے شیراز خان کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے آغاز میں سرکاری وکیل نے کہا کہ ہمیں مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت دی جائے، عدالت نے کہا کہ مہلت نہیں دی جا سکتی، آئی جی پنجاب عدالت پیش ہو کر تفصیلات سے آگاہ کریں۔واضح رہے کہ علیمہ خان کے بیٹے شیراز خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان اسلام آباد میں درج مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں، خدشہ ہے کہ ان کو نامعلوم مقدمے میں دوبارہ گرفتار کیا جائے گا، مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ہندو برادری دیوالی کاتہوار یکم  نومبر کو منائے گی

Tue Oct 15 , 2024
 مٹھی(پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں بسنے والے ہندو  برادری  یکم  نومبر کو  مذہبی جوش و خروش سے دیوالی کاتہوار منائے گی،  مندروں میں دیوالی کی خصوصی  پوجا پاٹ کی جائے گی اورکشمیرکی آزادی کے حوالے سے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔  پی پی آئی کے مطابق  دیوالی ہندوؤں کا سب سے بڑا تہوار ہے۔ دیوالی دراصل دیپاولی کا […]