اسلام آباد(پی پی آئی)آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کوبارہویں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) ایچیومنٹ ایوارڈز میں باوقار”بہترین ہسپتال برائے سال ایکسیلنس ایوارڈ“ سے نوازا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق یہ ایوارڈ صدر مملکت آصف زرداری نے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال پاکستان کے سی ای او، ڈاکٹر فرحت عباس (ستارہ امتیار، تمغہ امتیاز)کو اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں پیش کیا۔