عیسیٰ لیب ٹرافی گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹس کا افتتاح

کراچی (پی پی آئی)9 ویں عیسیٰ لیب ٹرافی گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹس کا افتتاح انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر عیسیٰ لیب کے ڈاکٹر فرحان عبداللہ نے کیا، اس موقع پر خالد رحمانی، غلام محمد خان کے علاوہ مختلف کالجز کی سعیدہ افتخار، عظمیٰ خان، زعیمہ خاتون، کرن بیگ، نصرت افضل، عثمان غنی و دیگر موجود تھے، ایک پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے اعلان کیا کہ انشااللہ وہ اور ان کا ادارہ باسکٹ بال کھیل سمیت پاکستان کے ہر کھیل کو مکمل سپورٹ کرے گا، ٹورنامنٹ کے پہلے دن 6 میچوں کے فیصلے ہوگئے، پہلے میچ میں بحریہ کالج بلیو آرام باغ کلب کو 7-4 سے بلاسٹک بالر نے بحریہ کالج وائٹ کو 3-1 سے بحریہ کالج بلیو نے بلاسٹک بالر کو 1-0 سے بحریہ کالج بلیو نے نیشنل کلب کو 7-2 سے بحریہ کالج بلیو نے بحریہ کالج وائٹ کو 7-2 سے آرام باغ کلب نے نیشنل کلب کو 7-5 سے شکست دے دی، ان میچوں میں ماہ جبین، حادیہ، رحیمہ، کنزہ علی، روما،فبیبہ طارق، آمنہ اشرف، عائیزہ آزاد، فاطمہ ادریس، عمیمہ بیگ اور عائیشہ عابد نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، ان میچوں میں محمد اشرف، نور جہاں خان، زعیمہ خاتون، ارشد خان، زاہد ملک نے ریفریز اور ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

قوت مدافعت سے آگاہی کا عالمی دن 10نومبر کو منایاجائیگا

Thu Nov 7 , 2024
کراچی(پی پی آئی) پاکستان میں بھی قوت مدافعت سے آگاہی کا عالمی دن 10نومبر کو منایاجائے گا۔ پاکستان ویمن فورم  فار  ویمن ہیلتھ کے مطابق اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو مختلف بیماریوں کی ویکسی نیشن کروانے کی ترغیب دینا ہے تاکہ وہ ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔