بجلی بلوں میں سے اضافی چارجز اور غیر منصفانہ سلیبز کا خاتمہ کیا جائے: پاسبان

کراچی  (پی پی آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عوام کوسبز باغ دکھانے کے بجائے عملی اقدامات اٹھائیں اور فوری ریلیف فراہم کریں۔ بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ، ظالمانہ سلیبز اور اضافی ٹیکسوں کا بوجھ عوام کی برداشت سے باہر ہو رہا ہے۔  پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کی پریس ریلیز  کے مطابق  حکومت اگر حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا چاہتی ہے تو فوری طور پر ان اضافی چارجز اور غیر منصفانہ سلیبز کا خاتمہ کرے۔ بجلی کے نرخوں میں اضافے اور تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے بڑھتی قیمتوں نے عوام پر اضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔ایک جانب حکومت کی جانب سے ونٹر پیکج کے نام پر سبسڈی کا اعلان کیا جاتا ہے، دوسری جانب تقسیم کار کمپنیاں نرخ بڑھا کر یا اضافی چارجز عائد کر کے عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کررہی ہیں۔نیپرا کا بنیادی کام عوامی مفادات کا تحفظ ہے، لیکن نیپرا اس ذمہ داری کو نبھانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ پی ڈی پی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے مطالبہ کیا کہ نیپرابجلی کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافے کو مسترد کرے۔ شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایاجائے تاکہ تقسیم کار کمپنیاں عوام سے اضافی چارجز وصول نہ کر سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عیسیٰ لیب ٹرافی گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹس کا افتتاح

Thu Nov 7 , 2024
کراچی (پی پی آئی)9 ویں عیسیٰ لیب ٹرافی گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹس کا افتتاح انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر عیسیٰ لیب کے ڈاکٹر فرحان عبداللہ نے کیا، اس موقع پر خالد رحمانی، غلام محمد خان کے علاوہ مختلف کالجز کی سعیدہ افتخار، عظمیٰ خان، زعیمہ خاتون، کرن بیگ، نصرت افضل، عثمان غنی و دیگر موجود […]