مٹھی(پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں بسنے والے ہندو برادری یکم نومبر کو مذہبی جوش و خروش سے دیوالی کاتہوار منائے گی، مندروں میں دیوالی کی خصوصی پوجا پاٹ کی جائے گی اورکشمیرکی آزادی کے حوالے سے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔ پی پی آئی کے مطابق دیوالی ہندوؤں کا سب سے بڑا تہوار ہے۔ دیوالی دراصل دیپاولی کا مختصر نام ہے جس کے لغوی معنی دیوں کی قطار ہوتا ہے، اس لیے اسے روشنیوں کا تہوار کہا جاتا ہے۔