پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ کی آمدن میں سال بہ سال15 فیصد اضافہ

 اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔  اعلان اسلام آباد میں منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس  میں کیا گیا۔  2024 میں گروپ نے ترقی کی رفتار برقرار رکھی اور اپنی حیثیت کو مستحکم کیا۔ پی پی آئی کے مطابق  سال کی تیسری سہ ماہی کے دورانگروپ کی آمدنی سال بہ سال 15.3 فیصد اضافے کے ساتھ 160.6 ارب روپے تک جا پہنچی، گروپ نے 1.6 ارب روپے کا آپریٹنگ منافع اور 15.3 ارب روپے کا خالص خسارہ ظاہر کیا ہے۔کمپنی نے 2024 کے پہلے نو ماہ کے دوران 79.5 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 11.1 فیصد زیادہ ہے۔کمپنی نے سہ ماہی  کے دوران 1 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا ہے۔