لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سندھ نثار کھوڑو کے گھر پر دستی بم حملہ

لاڑکانہ(پی پی آئی) لاڑکانہ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سندھ کے چئیرمین اور پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سندھ نثار کھوڑو کے گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ کریکر پھٹنے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے گھر میں دستی بم پھینکنے کی کوشش کی۔ تاہم بم کریکر گھر کی دیواریں اونچی ہونے کے باعث اندر نہ جاسکا۔ پی پی آئی کے مطابق پولیس کا مزید کہنا تھا کہ نثار کھوڑو اس وقت لاڑکانہ میں اپنے گھر موجود نہیں۔پولیس نے کہا ہے کہا س واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 دنیا بھر میں نابینا افراد کی تعداد 3 کروڑ 60 لاکھ،پاکستان میں 20 لاکھ بینائی سے محروم

Tue Oct 15 , 2024
کراچی(پی پی آئی)اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام ہر سال پندرہ اکتوبر کو سفید چھڑی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ سلسلہ 1964  میں سفید چھڑی کو پہلی مرتبہ نابینا افراد کی شناخت اور ان کے لیے بطور سہارا منتخب کرنے سے شروع ہوا۔  پی پی آئی کے مطابق ہر برس اس دن کی مناسبت سے سرکاری […]