ڈوڈہ میں گاڑی کھائی میں گرنے سے دوافراد جاں بحق

جموں (پی پی آ ئی(غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع ڈوڈہ میں ایک لوڈ کیریئر سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے دو افرادجاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایاکہ یہ حادثہ ہفتے کونصف شب کے قریب پہاڑی علاقے گندوہ میں بٹاراگاؤں کے قریب پیش آیا۔ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں پانچ افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 20سالہ شکیل احمد اور18سالہ محمد صیام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کشمیری عوام شہداء کے مقدس مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں

Sun Oct 20 , 2024
اسلام آباد(پی پی آ ئی(کشمیری عوام تمام تر مشکلات کے باوجود شہداء کے مقدس مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے اپنے عزم پر قائم ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہدا ء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گاکیونکہ کشمیری اپنے عزم کے حوالے سے […]