کشمیری عوام شہداء کے مقدس مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں

اسلام آباد(پی پی آ ئی(کشمیری عوام تمام تر مشکلات کے باوجود شہداء کے مقدس مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے اپنے عزم پر قائم ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہدا ء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گاکیونکہ کشمیری اپنے عزم کے حوالے سے یکسو اورمتحدہیں۔رپورٹ میں کہاگیا کہ شہدا ء کی قربانیاں کشمیریوں کے دلوں میں ہمیشہ نقش رہیں گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیر یوں کی جدوجہد آزادی شہدا ء کے خون سے رنگی ہوئی ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام شہدا ء کے مشن کو نئے جوش وجذبے اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہدا ء کی قربانیاں کشمیریوں کے لیے ایک مقدس اثاثہ ہیں اور ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔کشمیری شہدا ء کی قربانیوں کی بدولت جدوجہد آزادی عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہدا ء کے مشن کو آگے بڑھانا مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ77سال سے بھارتی مظالم آزادی کے لئے کشمیریوں کے ناقابل تسخیر جذبے کو کمزور کرنے میں ناکام رہے۔رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیاکہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری تشدد بھارتی ریاستی دہشت گردی کا براہ راست نتیجہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بھارتیہ جنتا پارٹی مسلسل آئین پر حملے کررہی ہے: راہل گاندھی

Sun Oct 20 , 2024
رانچی(پی پی آ ئی(بھارت میں کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے کہاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مسلسل آئین پر حملے کررہی ہے اور بھگوا پارٹی الیکشن کمیشن، بیوروکریسی اور مرکزی ایجنسیوں کو کنٹرول کر رہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات سے قبل رانچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی […]