جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اقلیتی رکن بلوچستان اسمبلی ایس ایم پیٹرک انتقال کر گئے

کوئٹہ(پی پی آ ئی (بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن ایس ایم پیٹرک انتقال کر گئے۔اہل خانہ کے مطابق ایس ایم پیٹرک طویل عرصے سے بیماری کے باعث کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔خیال رہے کہ ایس ایم پیٹرک مسلم لیگ ن کی طرف سے بلوچستان اسمبلی میں اقلیتی نشست پر ممبر تھے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی ایس ایم پیٹرک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم پیٹرک مخلص سیاسی و سماجی رہنما تھے، مرحوم نے ہمیشہ معاشرتی و سماجی ترقی اور اقلیتوں کی بہبود کیلئے کردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں پسماندگان کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔