ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جے یو آئی کا آئینی پیکیج پر اتفاق، پی ٹی آئی کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ برقرا

اسلام آباد(پی پی آ ئی)جے یو آئی ف نے آئینی پیکیج پر اتفاق کرلیا جبکہ پی ٹی آئی نے ووٹ نہ دینے کا فیصلہ برقرار ہے۔اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا ہے پی ٹی آئی آئینی ترامیم کے بل پر ووٹ نہیں دے گی، آئینی ترامیم ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، آئینی ترامیم کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمارے درد دکھ کو اپنا سمجھ کر رول ادا کیا،آج بھی ہم نے حکومتی مسودے پر غور کیا، پی ٹی آئی آئینی ترامیم کیلئے اسمبلی میں ووٹ نہیں دے گی۔رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہمیشہ ساتھ رہے گا، ہمارا ان سے کوئی گلہ شکوہ نہیں، ہم بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں،ہمارے ایم این ایز اور سینیٹرز کو ہراساں کیا گیا۔