آئینی ترامیم میں مجموعی طور پر کالے سانپ کا زہر نکال دیا:مولانا فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے آئینی پیکج پر اتفاق کیا، تحریک انصاف نے آئینی ترامیم کے حوالے سے ہمارے کردار کو سراہا ہے۔ان کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم نے آئینی ترامیم میں مجموعی طور پر کالے سانپ کا زہر نکال دیا، تحریک انصاف کو بنیادی مسودے پر کوئی اختلاف نہیں، اس پر پی ٹی آئی نے بھی اتفاق کیا ہے، آئینی پیکیج پر ملکی سطح پر اتفاق رائے ہورہا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا اسمبلی میں اپنی ایک اپوزیشن ہے ہم ان پر جبر نہیں کرسکتے، میں سمجھتا ہوں پی ٹی آئی جائز احتجاج کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کے جبرو استبداد کے خلاف مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ

Sun Oct 20 , 2024
مظفرآباد(پی پی آ ئی): غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کے جبرو استبداد کے خلاف مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی اورہندوتوا حکومت کے 5اگست2019کے ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین ”جس کشمیر کو خون سے سینچا وہ […]