جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کے جبرو استبداد کے خلاف مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ

مظفرآباد(پی پی آ ئی): غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارت کے جبرو استبداد کے خلاف مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی اورہندوتوا حکومت کے 5اگست2019کے ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین ”جس کشمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے”،”کشمیر کا ذرہ ذرہ کشمیر کے رہنے والوں کاہے”اور”بھارتی غاصبو جموں و کشمیر چھوڑ دو”جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اقوامِ متحدہ سے تنازعہ کشمیر حل کرنے کے لئے فوری مداخلت کی اپیل کی گئی تھی۔مقررین نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے کشمیری عوام کے تمام بنیادی انسانی حقوق اور شہری آزادیاں سلب کررکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام بھارت سے مکمل آزادی چاہتے ہیں۔