شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور میں سموگ سے بچاؤ کیلئے مصنوعی بارش کے انتظامات مکمل

لاہور(پی پی آ ئی) پنجاب حکومت نے لاہور میں سموگ سے بچاؤ کے لئے مصنوعی بارش کے انتظامات مکمل کر لئے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محکمہ ماحولیات آرمی ایوی ایشن، سول ایوی ایشن، پی سی ایس آئی آر اور محکمہ موسمیات نے مشترکہ حکمت عملی تیار لی ہے،سموگ سے بچاؤ کے لئے بوقت ضرورت مصنوعی بارش کی جائے گی، مصنوعی بارش اور دیگر اقدامات کے لئے وسائل بھی مہیا کر دئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ موسمیات کی معاونت سے مصنوعی بارش کی جائے گی، سموگ کی شدت کی صورت میں تمام انتظامی اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، بین الاقوامی معیار کے مطابق مصنوعی بارش کے حوالے سے عمل کیا جائے گا، ایک بار مصنوعی بارش پر 50 سے 70 لاکھ روپے خرچ آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ زہریلا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، کارخانوں اور ذرائع کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، زہریلے دھوئیں سے بچاؤ کے اقدامات سے ماحول بہتر کر لیں تو مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں، عوام ساتھ دیں، مل کر سموگ سے بچاؤ کے جہاد کو کامیاب بنائیں۔مریم اورنگزیب نے اپیل کی کہ فصلوں کی باقیات جلتی دیکھیں، صنعتوں سے دھواں اٹھتا دیکھیں یا مقدار سے بڑھ کر دھواں چھوڑتی گاڑیاں دیکھیں تو 1373 پر اطلاع دیں، ہر شہری کا تعاون انسانی جانیں بچا سکتا ہے۔