جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نہیں معلوم کہ نوازشریف کیوں افسردہ نظرآتے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

 اسلام آباد (پی پی آئی)جماعت اسلامی  پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ نوازشریف کیوں افسردہ نظرآتے ہیں کیونکہ حکومت جو کام کرتی ہے وہ ان کے گلے پڑتا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا  کہ26ویں آئینی ترمیم نے پاکستان کی جمہوریت پر شب خون مارا ہے اور ایسے خوشی کااظہارکیاجارہاہے جیسے کوئی کامیابی حاصل کی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے نے آئین کی روح کو متاثر کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ہم مشاورت کر رہے ہیں کہ ہم آئینی ترمیم کے معاملے میں سپریم کورٹ میں کس طرح آواز اٹھا سکتے ہیں۔