اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ

کراچی (پی پی آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی مستحکم ہو گئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت ا?غاز ہوا جس میں تھوڑی دیر بعد زبردست تیزی دیکھنے میں آئی،پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 535 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 85 ہزار785 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔دوسری جانب ڈالر کو ایک اور دھچکا لگ گیا، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 50 پیسے پر آ گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سانحہ گاندربل پر بہت افسردہ ہوں، بہیمانہ ہلاکتوں پر گہرا دکھ:میرواعظ عمرفاروق

Mon Oct 21 , 2024
 سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمرفاروق نے کہاہے کہ وہ گاندربل کے علاقے گگنگیر میں ہونے والی ہلاکتوں پر بہت افسردہ ہیں۔ نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کے علاقے سونہ مرگ میں ایک سرنگ کی تعمیر کرنے والی بھارتی تعمیراتی کمپنی کے کارکنوں کے کیمپ پر حملہ کرکے ایک […]