سانحہ گاندربل پر بہت افسردہ ہوں، بہیمانہ ہلاکتوں پر گہرا دکھ:میرواعظ عمرفاروق

 سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمرفاروق نے کہاہے کہ وہ گاندربل کے علاقے گگنگیر میں ہونے والی ہلاکتوں پر بہت افسردہ ہیں۔ نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کے علاقے سونہ مرگ میں ایک سرنگ کی تعمیر کرنے والی بھارتی تعمیراتی کمپنی کے کارکنوں کے کیمپ پر حملہ کرکے ایک ڈاکٹر سمیت سات افراد کو ہلاک اور پانچ کو زخمی کردیاتھا۔ پی پی آئی کے مطابق میرواعظ نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر لکھا کہ گگنگیر میں ہونے والے بہیمانہ قتل پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ تمام مذاہب کی طرح اسلام بھی ایسے غیر انسانی رویے کی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر زندگی قیمتی ہے اور اس طرح  جانوں کاضائع ہونا انتہائی تکلیف دہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر سمجھوتہ نہیں ہو گا: وزیرِ اعلیٰ سندھ

Mon Oct 21 , 2024
کراچی (پی پی آئی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ترقیاتی کام کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس ہوا،پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے ترقیاتی کاموں کے لیے […]