کراچی (پی پی آئی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ترقیاتی کام کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس ہوا،پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے ترقیاتی کاموں کے لیے اس سال 187.3 بلین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی بر وقت تکمیل کے لیے جائزہ لیں۔